DIGITAL DAUR TV (DD TV)

www.digitaldaurnews.blogspot.com

DIGITAL DAUR TV (DD TV)

www.digitaldaurnews.blogspot.com

DIGITAL DAUR TV (DD TV)

www.digitaldaurnews.blogspot.com

DIGITAL DAUR TV (DD TV)

www.digitaldaurnews.blogspot.com

DIGITAL DAUR TV (DD TV)

www.digitaldaurnews.blogspot.com

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب

جدید انوینٹری سسٹم سے محکمے کی تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گئی

ای انوینٹری سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی

سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا؛ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب


لاہور، : سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ جدید سسٹم کی بدولت محکمے کی تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گئی ہے۔ محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب روپے مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جدید ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم میں 19000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمے میں دستیاب کاغذ قلم سے لیکر جدید سائنٹفک مشینری تک کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جدید سسٹم کی بدولت محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاءاور وسائل دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افسران اور عملے کے زیر استعمال اشیاءکے علاوہ سٹور میں موجود وسائل بارے بھی رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہونگی۔ ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔ اسی طرح محکمے میں دستیاب وسائل کا ریکارڈ آئیندہ کیلئے بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اپنی طرز کے پہلے اور منفرد انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے بغیر کسی اضافی خرچ کے صرف 3 ہفتوں کے مختصر عرصے میں اپنے وسائل سے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم تیار کیا۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی آئی ٹی ٹیم تمام اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کو جدید سسٹم کے استعمال بارے تربیت دے رہی ہے۔

٭٭٭٭ 

وزیر اعلیٰ مریم نوازسے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے کی ملاقات، حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری پرسویڈش کمپنیوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلا ن

وزیر اعلیٰ مریم نوازسے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے کی ملاقات، حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری پرسویڈش کمپنیوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلا ن



ملاقات میں تعلیم، صحت،آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر بات چیت، تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے،انویسٹرز بے خوف خطر سرمایہ کاری کریں،زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کررہے ہیں: مریم نوازشریف

 پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں،سویڈن کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں: سویڈش سفیر


لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دینے اور تعلیم، صحت،آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سویڈش سفیر نے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حکومت پنجاب کی طرف سے سرمایہ کاری پرسویڈش کمپنیوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے،انویسٹرز بے خوف خطر سرمایہ کاری کریں۔ انوائرمنٹ کی بہتری کیلئے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کررہے ہیں۔سویڈش سفیر نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔سویڈن کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں۔سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل سید حیدر علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

٭٭٭٭ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ترکیہ کے قومی دن پرتہنیتی پیغام، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صدق دل سے دعا گو ہوں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ترکیہ کے قومی دن پرتہنیتی پیغام، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صدق دل سے دعا گو ہوں

 ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے

 پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کا انمول تختہ ہے، رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں: 



لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے قومی دن پراپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صدق دل سے دعا گو ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے-انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کا انمول تختہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی،تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے۔دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

٭٭٭٭ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سواری سے خودمختاری سکیم کے تحت سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم پر کام تیزی سے جاری سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم نے طلبہ و طالبات کو پر اعتماد بنا دیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم نے طلبہ و طالبات کو پر اعتماد بنا دیا ہے۔  



لاہور، : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سواری سے خودمختاری سکیم کے تحت سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 17واں اجلاس ٹرانسپورٹ ہاﺅس میں منعقدہ ہوا۔ جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بائیکس کی ڈیلیوری مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے سکیم کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی خدمات کو سراہا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں سے بائیکس کی ڈیلیوری میں غیر معمولی تیزی آئی ہے اور ہزاروں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس ڈیلیوری مکمل ہو چکی ہے جبکہ روزانہ درجنوں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ پوری امید ہے کہ بہت جلد تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈیلیوری مکمل ہو جائےگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم طالبات کو پراعتماد بنا رہی ہے اس کے علاوہ الیکٹرک بائیکس سموگ کے تدارک میں بھی بہت معاون ثابت ہوگی۔ دوران سکیم سٹوڈنٹس کو ہر ممکن سہولت اور راہ نمائی فراہم کی گئی۔ تمام بائیکس پر انشورنس اور مفت سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اعلان کے مطابق یتیم سٹوڈنٹس کو فری بائیکس کی ڈیلیوری جاری ہے۔ علاوہ ازیں بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ سکیم کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی کامیابی ہے۔ امید ہے پہلے فیز کے مکمل ہونے کے بعد دوسرے فیز کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگا۔

٭٭٭٭ 

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، صدر سری لنکن کالج آف سرجنز پروفیسر محمد نیاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سینڈیکیٹ ممبر سید فرخ شاہ، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر منزہ اقبال، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

 



صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میںکہاکہ طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سری لنکن ڈاکٹرز نے ڈینگی وباءمیں پاکستانیوں کی بہت مدد کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے بچیوں کیلئے سالانہ سپورٹس گالا کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔



٭٭٭٭ 

لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال2575مقدمات درج کر کے4286ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال2575مقدمات درج کر کے4286ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں 821 ملزمان، کینٹ میں 231، سول لائنزمیں 545، صدرمیں 1799، اقبال ٹاؤن میں 462اورماڈل ٹاؤن میں 428ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داری کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے 

ایس ایچ اوزکو اپنے اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے مالکان کو پولیس ایپ ”ٹیننٹ رجسٹریشن“ میں اندراج کا پابند بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے پولیس ریکارڈ کے اندراج میں بہتری آئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے ریکارڈ یافتہ مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورپولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں بروقت اندراج کروائیں۔

٭٭٭٭ 

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق کی شرکت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات 



مشترکہ لوکل گورننس پروگرام کے تحت سالانہ ورک پلان کا جائزہ 


وفد کا  بلدیاتی اداروں میں ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے لیے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے پر اکتفا 


جی آئی زی کی معاونت سے چار اضلاع میں جاری  منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


وفد نے لوکل گورنمنٹس کے ریونیو، خاتون سہولت مرکز اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام بارے بریفنگ دی 


مختلف شعبہ جات میں جی آئی زی کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  


عوامی مسائل کے مطابق اہداف سالانہ ورک پلان میں شامل کیے جائیں۔ 


بلدیہ کے افسران کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اسسمنٹ پر بھی خصوصی فوکس کیا جائے۔ 


خاتون سہولت مراکز پر درج کروائی جانے والی شکایات کا تجزیہ کروایا جائے  


شکایات کا تجزیہ ہونے سے صوبائی سطح پر پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔  


 میونسپل اداروں کو خود کفیل بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جارہا یے  


بنیادی سطح پر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔  


مشترکہ  لوکل گورننس پروگرام میں محکمہ بلدیات کی تجاویز کو شامل کریں گے۔ 


سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق کی شرکت 


 ہیڈ آف پروگرام سنجیو،کمپونینٹ مینیجر  بیانکا شنوبر اور صوبائی کوآرڈینیٹر عاصم شفیع  وفد میں شامل تھے