لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال2575مقدمات درج کر کے4286ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال2575مقدمات درج کر کے4286ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں 821 ملزمان، کینٹ میں 231، سول لائنزمیں 545، صدرمیں 1799، اقبال ٹاؤن میں 462اورماڈل ٹاؤن میں 428ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داری کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے 

ایس ایچ اوزکو اپنے اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے مالکان کو پولیس ایپ ”ٹیننٹ رجسٹریشن“ میں اندراج کا پابند بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے پولیس ریکارڈ کے اندراج میں بہتری آئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے ریکارڈ یافتہ مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورپولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں بروقت اندراج کروائیں۔

٭٭٭٭