کمرشل فیس نادہندگان ، غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کی خصوصی مہم جاری،مختلف سکیموں میں112املاک سربمہر کر دیں۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، اکیڈمی، آئل سٹور، فرنیچر شاپس، گراسری سٹور، بیکریز، فارمیسی ،ماربل سٹور، نجی دفاتر، فوڈ پوائنٹس، کلینک،لیب،سیلون،بلڈنگ سٹور،ملک شاپ،اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔
شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے ۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاںکر کے112 املاک سربمہرکردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو، واپڈا ٹاو ¿ن، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاو ¿ن اور چاہ میراں روڈ پر کارروائیاں کیں۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ اور پائن ایونیو پر 30 سے زائد املاک اور دکانوں کو سیل کر دیا۔واپڈا ٹاو ¿ن میں 28, گلبرگ میں 18،علامہ اقبال ٹاو ¿ن 21 چا ہ میراں روڈ پر 15املاک کو سربمہر کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، اکیڈمی، آئل سٹور، فرنیچر شاپس، گراسری سٹور، بیکریز، فارمیسی ،ماربل سٹور، نجی دفاتر، فوڈ پوائنٹس، کلینک،لیب،سیلون،بلڈنگ سٹور،ملک شاپ،اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔آپریشن چیف ٹاو ¿ن پلانر ون اسدالزماں اور چیف ٹاو ¿ن پلانرٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ٭٭٭٭٭






.jpeg)