محکمہ بہبود آبادی پنجاب اور پلاک کے تعاون سے ہرسکھ اسکول بیدیاں میں ناٹک میلہ کا انعقاد
ناٹک میلہ میں سکول کے بچوں نے جہیز کی لعنت اور اس کے اثرات پر سبق آموز ڈرامہ پیش کیا
سکول کے بچوں کی عمدہ پر فارمنس کو ہر شخص نے بے حد سراہا اور دل کھول کر داد دی
طلبائ ہمارے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، آج کے بچے کل کے روشن مستقبل ہیں
ان کی بہترین تعلیم و تربیت سے اپنے معاشرے میں مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں
پیش کردہ ڈرامہ کی کہانی میں معاشرے کے بد نما داغ جہیز کو نشانہ بنایا گیا
سکول کی طالبات نے بابا بلھے شاہ کی کافی کو ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا
لاہور : محکمہ بہبود آبادی پنجاب اور پلاک کے تعاون سے ہرسکھ اسکول تھاتھر گاو ¿ں واقع بیدیاں روڈ میں ناٹک میلہ میں سکول کے بچوں نے جہیز کی لعنت اور اس کے اثرات پر سبق آموز ڈرامہ پیش کیا جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔سکول کے بچوں کی عمدہ پر فارمنس کو ہر شخص نے بے حد سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباءہمارے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کی بہترین تعلیم و تربیت سے اپنے معاشرے میں مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ آج کے بچے کل کے روشن مستقبل ہیں،ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو کر بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔پاکستان کے بچوں میں کسی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ان کو بہتر گائیڈ لائن فراہم کر کے معاشرے اور ریاست ک بہترین ستون بنا کر ترقی کی راہوں کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیش کردہ ڈرامہ کی کہانی میں معاشرے کے بد نما داغ جہیز کو نشانہ بنایا گیااس موقع پر سکول کی طالبات نے بابا بلھے شاہ کی کافی کو ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں بولی ڈرامہ میں بولی زبان کو ہمیشہ اہمیت دینا چاہیے۔بابا بلھے شاہ کی کافی کو استاد اور شاگرد کے درمیان یار محبت کو اجاگر کیا گی۔ہرسکھ اسکول ایک نایاب اسکول ہے جو پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لیے وقف ہے جس نے تدریس کے غیر روایتی طریقے متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر سٹوڈنٹس اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کی۔
٭٭٭٭






.jpeg)