صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی کوتھم کے 25 ویں سالانہ کانووکیشن میں شرکت
صوبائی وزیر کی نوجوانوں کی اقتصادی بااختیاری میں کوتھم کے کردار کی تعریف
لاہور، : کوتھم کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے 25 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتیں رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ہوٹلنگ، ک ±کنگ آرٹس، بیکنگ اینڈ پیٹیسیری، اور ٹریول اور ٹورازم مینجمنٹ جیسے مختلف پروگرامز کے طلباء کو سرٹیفکیٹس اور تمغے دیے گئے۔
اپنے خطاب میں، رمیش سنگھ اروڑہ نے تمام گریجوایٹنگ طلباءکو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی کامیابیاں محنت، والدین کی دعاو ¿ں، اور اللہ کی برکتوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے COTHM کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو باعمل تعلیم اور تربیت کے ذریعے اقتصادی بااختیاری کی جانب گامزن کرنا بلاشبہ قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا، "COTHM صرف ایسے گریجوایٹس تیار نہیں کرتا جو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں رکھتے ہوں، بلکہ یہ ایسے گریجوایٹس پیدا کرتا ہے جو اپنی شناخت دریافت کر کے مہمان نوازی، سفر، اور سیاحت کی صنعت میں حقیقی معنوں میں خدمات انجام دینے کے قابل ہوتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ COTHM کے گریجوایٹس بلا شبہ مارکیٹ ڈرائیون مہارتوں سے لیس ہیں اور مہمان نوازی، سفر، اور سیاحت کی صنعت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سی ای او کوتھم احمد شفیق نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی تاریخ میں اس سنگ میل اور نئے سفر کی شروعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گریجوایٹس عالمی سطح پر بہترین ہیں اور بین الاقوامی مہمان نوازی، سفر، اور سیاحت کی صنعت میں قیادت کے کردار سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ احمد شفیق نے پاکستان میں ایک ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت پر زور دیا جو جدید تعلیم کو عملی مہارتوں کے ساتھ جوڑتا ہو، اور کہا کہ "ڈگری کے ساتھ مہارت" قوم کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
کانوویکیشن میں تعلیم کے شعبے کے ماہرین، ہوٹلنگ کی صنعت کے پیشہ ور افراد، صحافی برادری، سول سوسائٹی کے اہم افراد، گریجوایٹنگ طلباءاور ان کے والدین نے شرکت کی۔
٭٭٭٭








.jpeg)