رائیونڈ تبلیغی اجتماع/ اجلاس ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور مرکزی خطیب ڈاکٹر ندیم اشرف کی زیر صدارت مرکزی رائیونڈ اجتماع کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا.

رائیونڈ تبلیغی اجتماع/ اجلاس



ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور مرکزی خطیب ڈاکٹر ندیم اشرف کی زیر صدارت مرکزی رائیونڈ اجتماع کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. مرکزی خطیب ڈاکٹر ندیم اشرف نے ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی و ہیلتھ کی خدمات کی پذیرائی کی. خطیب ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہا کہ یہ تمام محکمے ہر بار رائیونڈ اجتماع میں بہترین انداز میں کام و تعاون کرتے ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی ان تمام محکموں کا تعاون قابلِ قدر ہے. انہوں نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں شریک زائرین کے لئے 22 کنٹین ہوں گی اور فوڈ سٹالز ہوں گے، شرکاء سلنڈر اور دیگر اشیاء نہ لے کر آئیں. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے ڈی سی لاہور کو رائیونڈ اجتماع سے متعلق انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ اجتماع رائیونڈ روٹ پر اور اطراف میں لائٹس کے انتظامات کو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور پیچ ورک کا کام دو دن میں مکمل کر لیا جائے گا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ  تعمیراتی کام پر تیزی سے پیشرفت جاری، جلد مکمل کر لیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ واسا حکام کو رائیونڈ اجتماع میں شریک شرکاء کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع کے اردگرد یا گردونواح میں کوئی دکان کھلی نہیں ہو گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز تین شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھیں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ محکمہ گیس، گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیمپس مکمل طور پر فعال رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف موجود رہے گا اور رائیونڈ اجتماع میں ڈینگی سپرے یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی 05 ایمبولینسز، 03 فائر فائٹر گاڑیاں اور 08 موٹر بائیکس 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع کے موقع پر پولیس حکام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ 1100 ٹریفک پولیس اہلکار رائیونڈ اجتماع میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں شریک زائرین کے لئے 10 پارکنگ پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی آسانی کے کے لئے 10 متبادل راستے بھی بنائے گئے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے رائیونڈ اجتماع پر تمام تر انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی. مرکزی خطیب ڈاکٹر ندیم اشرف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر ڈی سی لاہور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

*********"" "*