محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ 


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،


 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ہے


 جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔