موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا، پٹرول لیک ہونے کی وجہ سےکار میں آگ لگی تھی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ایم 2 نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
سیال موڑ کے قریب پٹرولنگ افسران نےگاڑی میں آگ کونوٹس کیا، کارچارسدہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ پولیس نے کار کو روک کرجلنے سے بچالیا، پٹرول لیک ہونے کی وجہ سےکار میں آگ لگی تھی۔
بروقت ریسکیو پر مسافروں نے موٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے افسران کوفرض شناسی پرشاباشی دی۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمدصابرکیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔






.jpeg)