یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور
یوم سیاہ، یو ای ٹی میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ وی سی آفس سے نکالی گئی اس ریلی میں اساتذہ،طلباء اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،رجسٹرار محمدآصف، ڈینز اور ڈی ایس اے سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی شامل تھے۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی شہادت سے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ ہم کشمیریوں کے عزم اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ ظلم اب زیادہ دیر تک رواں نہیں رہ سکتا۔پاکستانی قوم اور اسکا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک نسل یا قوم ومذہب کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کو یکجا ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔






.jpeg)