وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو کے مکمل خاتمے کا مشن / لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز. ڈی سی لاہور نے 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو قطرے پلانے کی ہدایت کی.

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو کے مکمل خاتمے کا مشن / لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز. 



ڈی سی لاہور نے 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو قطرے پلانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں شامل ورکرز اور آرگنائزیشنز  پولیو کے خاتمہ کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم آئندہ نسلوں کے لیے اس کرہ ارض سے پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب حسن فیلڈ میں بذات خود متحرک ہیں اور آپریشنز لیڈ کر رہے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ محکمہ صحت کے جی آئی ایس بیسڈ پولیو مائیکرو پلان کے نقشہ پولیو کی جنگ میں مددگار ثابت ہوگا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر شہری کے کندھے پر ہے اور  والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں. علاوہ ازیں ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ریلوے اسٹیشن سے  پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے. سی او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجین وسطرو ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے پولیو کے قطرے پلا کر لاہور میں پولیو فری مہم کا آغاز کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب منانے کے لئے پولیو فیلڈ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں.

**********