لاہور ٹریفک پولیس
سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ/ ٹریفک انتظامات مکمل
لاہور ٹریفک پولیس نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائےونڈ کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی،
پہلا مرحلہ 31 اکتوبر جمعرات سے 03 نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا،
دوسرا مرحلہ 07 نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا،
ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر انتظامات کی مکمل سپرویژن جاری رکھیں گے،
ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں،
110 پٹرولنگ افسران، 999 ٹریفک وارڈنز، 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات،
رائے ونڈ میں مانیٹرنگ اور سرویلنس کےلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے،
شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 7 سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،
پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں
راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی،
ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا،
ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت،
جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جائے گا،
راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے شرکاء کو براستہ موٹروے ٹھوکر نیازبیگ رائے ونڈ بھجوایا جائے گا،
اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگابائی پاس رائیونڈ اجتماع میں پہنچیں گے۔
قصور کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ للیانی صوئے آصل پارکنگ میں جاسکیں گے،
بھٹی چوک سے آنے والی گاڑیوں کو برہان چوک براستہ بارہ آئل ملز چوک پارکنگ میں بھجوایا جائے گا،
خواص روڈ اور سندر روڈ کو ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلیئر رکھا گیا ہے،
کوئی بھی گاڑی شاہدرہ چوک یا سگیاں پل، بند روڈ سے رائے ونڈ نہیں بھجوائی جائے گی،
دیگر صوبوں سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے،







.jpeg)