26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعلیٰ عدالت اور بجلی بلوں پر عوام کی عدالت جائیں گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعلیٰ عدالت اور بجلی بلوں پر عوام کی عدالت جائیں گے،  


ملک گیر ریفرنڈم کے بعد ”حق دو عوام کو تحریک“ کا اہم مرحلہ شروع ہو گا،  


فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں، عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے، 


ملک کے ظالم حکمرانوں میں اتحاد، قوم تقسیم ہے،  


گردن تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی حکمران اشرافیہ وسائل پر قابض ہے،  


اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، انھوں نے مل کر قومی اداروں کو تباہ کیا،  


عوام پر آئی پی پیز اور مہنگائی کا عذاب مسلط کیا،

  

عوام کو متحد ہو کر مسلط حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہو گا،  


اگر آئی پی پیز کو لگام نہیں دی گئی تو قوم بل بھی ادا نہیں کرے گی،  


ملک میں بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن تک میسر نہیں، 


سکولوں کو بھی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے،  


سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے پر جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی،