سینئرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہوریوں کے لئے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے نتیجے میں لاہور میں داخل ہو رہی ہے

سینئرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہوریوں کے لئے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل 


دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے نتیجے میں لاہور میں داخل ہو رہی ہے  


گزشتہ روز ہوا تھمتے ہی لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 800 سے 191 پر آ گیا 


بچے ماسک پہنیں، امرض قلب اور سانس کے مریض کھلی ہوا میں نہ جائیں،  


بھارت سے چلنے والی 7 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار سے ہوائیں لاہور میں داخل ہونے سے آلودگی میں یکدم اضافہ ہوتا ہے 


بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی بڑھی، تیز ہوا سے لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے  


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر شہری سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے 


سموگ کی صورت حال میں بچوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے سکول کا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ

 کیا گیا ہے 


بچوں کو ماسک لازمی پہنائیں تاکہ انہیں موسمی شدت سے بچایا جا سکے


والدین اور سکول انتظامیہ سے اپیل ہے کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت نہ برتیں 


والدین بچوں کو ماسک کے بغیر سکول نہ لے جائیں، یہ بچوں کی صحت کی ضرورت ہے


پھیپھڑوں، سانس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اور بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں 


ہم سب کا تعاون ہی اس مشکل سے نجات دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے


مریم اورنگزیب کی عوام سے اپنی گاڑیوں کوچیک کرنے،ٹریفک جام سے بچنے اورفصلوں کی باقیات کو نہ جلانے کی اپیل


دھواں کرنے والی گاڑیاں کلیمپ ہونگی،کوٸی بھٹہ زگ زیگ کے بغیر نہیں چلے گا اورفصلوں کواگ لکانے والے گرفتارہونگے


ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی کسی بھی خلاف ورزی پر شہری 1373 یا گرین ایپ پر فوری اطلاع دیں