خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز، ڈی سی لاہور فیلڈ میں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جناح ہسپتال کے اطراف اور ٹاؤن شپ کے مختلف مقامات پر پولیو مہم کا جائزہ لیا

خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز، ڈی سی لاہور فیلڈ میں. 




ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جناح ہسپتال کے اطراف اور ٹاؤن شپ کے مختلف مقامات پر پولیو مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور صورتحال سے متعلق بریفنگ لی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جی آئی ایس ایپلیکیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مائیکروپلان، ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے اور مسڈ، ریفیوزل، لاکڈ و زیرو کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور کہا کہ  پولیو ٹیمیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ اوز پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور کہا کہ پولیو مہم میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی محرومی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں.

**********