لاہور 708 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین بن چکا ہے،ینگ ڈاکٹرز
لاہور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی فضائی آلودگی خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہے ، لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 708 ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ انتہائی نقصان دہ ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں آنکھوں اور سانس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔اگر آلودگی میں کمی نہ ہوئی تو ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کہ احکامات جاری کیے جائیں اور بازروں اور مارکیٹوں کا ایک ٹائم فکس کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مصنوعی بارش برسانے کے بھی مکمل انتظامات کیےجائیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
اور عوام الناس سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلیں ، ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ کسی بھی قسم کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں۔






.jpeg)