لاہور آپریشنز ونگ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
فیکڑی ایریا پولیس کی بڑی کارروائی 02 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو افیون اور 5کلو چرس برآمد
ٹبی سٹی اور مزنگ سے بھی 04 منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے 8کلو سے زائد چرس برآمد
ڈولفن سکواڈ سنیچرز کے خلاف متحرک،ملزم فرزند ریس کورس سے گرفتار
لاہور، لاہور پولیس کی صوبائی دارلحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔شہر لاہور میں انسداد منشیات فروشی کے لیے اہم جگہوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔فیکٹر ی ایریا پولیس کی بڑی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 05 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمدکی گئی۔ٹبی سٹی پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیے۔ ملزمان سے 8کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 02 منشیات فروش گرفتارکر لیے۔ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فیضان اور اصغر کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 05 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمدکی گئی۔ملزمان علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ٹبی سٹی کے علاقے سے بھی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں شبیر اور اکرم شامل تھے۔ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے کاروائی کے دوران گرفتار کیاگیا۔ملزمان اندرون لاہور کی تنگ گلیوں سمیت اہم مقامات پر موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات فروشی کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ مزنگ پولیس نے بھی منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش یاسر اور حسن منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی۔ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے سنیچرزکو گرفتار کر لیا۔ ملزم فرزند نے جیل روڈ کے قریب شہری سے موبائل چھینا تھا۔شہریوں کے بتانے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فونزاور موٹر سائیکل برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔نوجوان نسل کے مستقبل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔شہری منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔






.jpeg)