پی ایچ اے مال روڈ کے باغات کو مغلیہ طرز پر ڈویلپ کرے گا
لاہور - پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے مال روڈ کے تین پارکس کو مغلیہ ہارٹی کلچر انداز میں ڈویلپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لاہور کے ہارٹی کلچرل ورثہ کی بحالی اور گرین کور کو بڑھانا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ نیلا گنبد سے انارکلی بازار تک پھیلے اس منصوبہ کو 'باغ نور جہاں ' کا نام دیا گیا ہے جو فضا سے مور کی طرز پر دکھائی دے گا۔ اس ماحول دوست منصوبہ سے پرندوں کو نئے گھونسلے بنانے کا موقع ملے گا اور اہل علاقہ کو دلکش سرسبز ماحول میسر آئے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت مقامی پھولوں و پودوں کی 80 سے زائد اقسام لگائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 'باغ نور جہاں ' میں پرندوں کے لیے برڈ باتھ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے کے ماحول دوست منصوبوں سے بائیو ڈائیورسٹی کی بحالی کے ساتھ ساتھ پرندوں کے لئے موافق ماحول اور ہارٹی کلچرل حسن بڑھا ہے۔
٭٭٭٭






.jpeg)