صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مذمّت

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مذمّت



لاہور :صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے

27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے دن اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 1947 میں بھارت نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔ یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کے لیے ایک المیہ ہے، بلکہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کی ایک مثال بھی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس دن کو یاد کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیے اور عالمی برادری کو اس بات پر متوجہ کرنا چاہیے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے نتیجے میں کشمیری عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے، ان کا فوری حل نکالا جائے۔

ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی فورمز اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں گے اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔