صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کرکے ذمہ دار شہری کا فرض نبھائیں۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل

پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کرکے ذمہ دار شہری کا فرض نبھائیں۔ 

لاہور : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجاب بھر میں 28 اکتوبر سے 03 نومبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں اینٹی پولیو ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے زیرو پولیو کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم اب یہ ہمارا فرض ہے کہ انسداد پولیو مہم میں بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

٭٭٭٭