الحمراء ہال لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی کی خصوصی شرکت طاہر رضا ہمدانی نے کشمیر کے حوالے سے تصاویری نمائش کا افتتاح بھی کیا

الحمراء ہال لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب


سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی کی خصوصی شرکت


طاہر رضا ہمدانی نے کشمیر کے حوالے سے تصاویری نمائش کا افتتاح بھی کیا


لاہور  الحمرا ہال میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب غلام صغیر شاہد اور

 ایڈیشنل سیکرٹری اویس نواز نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں محکمہ اطلاعات  کے افسران

 اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین کے ہمراہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


تقریب میں کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے ملی نغمے پیش کیے گئے اور شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے لیے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

تقریب سے قبل طاہر رضا ہمدانی نے کشمیر میں جاری بربریت اور ظلم و جبر کی داستان بارے تصاویری نمائش کا افتتاح بھی کیا ۔

سیکرٹری طاہر رضا ہمدانی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ "آج ہم سب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، تاکہ بھارت کی جانب سے 77 سال قبل اٹھائے گئے دھوکے پر مبنی قدم کی شدید مذمت کی جا سکے کیونکہ اس دن کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔


ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا، "ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا تک یہ پیغام پہنچائیں کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو ختم ہونا چاہیے۔ پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔"


ایڈیشنل سیکرٹری اویس نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہر سال ہم اسی جذبے کے ساتھ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔ ہم اپنے عزم کو دنیا بھر میں پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں گے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔"


تقریب کے اختتام پر الحمراء ہال سے گورنر ہاؤس تک ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے جبکہ مختلف بینرز پر کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے درج تھے۔


---