محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے

محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

جیلوں میں جدید 8 میگا پکسل کیمرے، باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پینک بٹن نصب ہونگے

کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد بارے اجلاس؛ سیف سٹی کو ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں کے سروے مکمل کرنے کی ہدایت


لاہور، : سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں کیمروں کی تنصیب بارے سروے مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پینک بٹن نصب کیے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محفوظ جیل منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں جدید 8 میگا پکسل کیمرے نصب ہونگے۔ جدید کیمرے چہرے اور وہیکل کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جیلوں میں تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل ہوگا۔ جدید کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بدولت جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں ہائی پروفائل اور سینٹرل جیلوں میں کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائے۔ کیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت فراہم کریگی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایس ایس پی مستنصر فیروز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

٭٭٭٭