اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا ہفتہ وار تقابلی جائزہ.
ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ ہفتہ کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ 7 اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی اور 3 کی قیمتیں مستحکم جبکہ 7 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے. پیاز، کریلا، بند گوبھی، کھیرا، سبز مرچ اور سیب، چکن گوشت کی قیمتوں میں کمی اور اروی، دیسی ٹینڈے اور کیلا کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ آلو، دیسی لہسن، ادرک تھائی لینڈ، لہسن چائنہ، لہسن ہارنی، ٹماٹر، اور انڈوں کی قیمتیں میں اضافہ ہوا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہے اور شہری شکایات کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ کریں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شکایات کے لئے سوشل میڈیا پیجز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے.
*********






.jpeg)