وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف سرگرم
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کاپتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کا حکم
پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2708مقدمات درج،2774ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 54556پتنگیں، 2447چرخیاں برآمد
دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث قانون شکن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔
لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔رواں سال پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2708مقدمات کا اندرج کر کے2774ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خونی کاروبار کے خلاف مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 54556پتنگیں اور 2447چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 670ملزمان، کینٹ میں 585، سول لائنز میں 219، صدرمیں 402، اقبال ٹاؤن میں 373اور ماڈل ٹاؤن میں 525ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے پتنگ بازی کے خونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل افسران پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث قانون شکن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔
٭٭٭٭٭






.jpeg)