مصطفی ٹاؤن سے خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش گرفتار
مستی گیٹ پولیس نے شیخوپورہ سے آئی فیملی کا13 سالہ بچہ عرفان والدین کے حوالے کر دیا
باغبا نپورہ اورقائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے منشیات فروش گرفتار،3 کلو 380گرام چرس،195بوتل شراب برآمد
نوانکوٹ سے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 02ملزمان گرفتار،02پسٹل، 30 بور بمعہ گولیاں برآمد
گجرپورہ سے پتنگ فروش، 200 پتنگیں وچرخیاں اور خام مال برآمد
لاہور،29 اکتوبر2024:لاہور پولیس وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "Never Again" خواتین کے ساتھ زیادتی اب نہیں،پر عمل پیرا ہے۔ خواتین وبچوں پر تشددوزیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے لاہور پولیس شہریوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ مصطفی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان صفدر کو گرفتار کر لیا۔ملزم خواتین سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔مستی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ 13 سالہ عرفان کو تلاش کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔ عرفان والد کے ہمراہ شیخوپورہ سے خرید و فروخت کر نے کے لیے لاہور آیا تھا۔سرور روڈ پولیس نے 15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والے درندہ صفت انسان ناصر کو گرفتارکر لیا۔ملزم ناصر گھر کے باہر کھیلتے بچے کو گینددلوانے کے بہانے ورغلا پھسلا کر اپنے کمرے میں لے گیا اور زبردستی بد فعلی کی کوشش کی۔ باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان شیرون مسیح اور شفاقت سے 02 کلو سے زائد چرس اور 195 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے منشیات اور شیشہ فلیور فروش گرفتار کرلئے،ملزم رفیع پھلوان سے 01 کلو 380 گرام چرس جبکہ ملزم محسن سے ممنوع شیشہ فلیور اور گٹکا برآمد کر لئے گئے۔ کوٹ لکھپت پولیس نے مختلف مارکیٹس سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 گروہ کے چار ارکان گرفتارکر لیے۔گرفتارملزمان میں عباس، داؤد، قاسم اور نعمان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 04 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ نوانکوٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان ظہیر عباس اور علی رضا کوگرفتارکر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 02 پستول بمعہ گولیاں برآمدکرلی گئیں۔ گجر پورہ پولیس نے پتنگ سازی وفروخت میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم شکیل احمد کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے 200 سے زائد پتنگیں اورخام مال برآمدکر لیا۔ مزید برآں، ڈولفن سکواڈ نے موبائل سنیچنگ میں ملوث ملزم آصف کو شہری کی نشاندہی پر گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ ملزم 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ دریں اثنا، حکومت پنجاب کے کمیونٹی پالیسنگ پروگرام کے تحت طلباء نے مختلف پولیس مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس سہولیات سے متعلق آگاہی دی گئی اور پولیس اہلکاروں کے کردار کو سراہا گیا۔


.jpeg)






.jpeg)