بلدیہ عظمیٰ لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا تنگ.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری .
چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی ایم او پلاننگ سلیم احمد کی سربراہی میں پلاننگ ونگ کی نشتر زون میں کارروائیاں کیں گئیں. کارروائیوں کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو زمین بوس کردیا گیا ہے. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ موضع پانڈوکی میں 4 ایکڑ پر انڈسٹریل زیر تعمیر بلڈنگ مسمار کیا گیا ہے اور موضع سلطان پورہ پانڈوکی میں انڈسٹریل 4 کنال زیر تعمیر بلڈنگ مسمار کر دیا گیا ہے اور آشیانہ روڈ 16 مرلے کمرشل زیر تعمیر عمارت مسمار کر دیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام نہ کروائیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے پلاننگ ونگ مقررہ ڈیڈلائن میں نقشہ جات کی منظوری کرے گا. انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی اور التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے قانونی تقاضوں کے مطابق ہی تعمیرات کریں تاکہ کسی قسم کی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
**********






.jpeg)