ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب ننکانہ پولیس کے شیر جوان اور بہادر انسپکٹر انسپکٹر سعید کا یوم شہادت۔ شہید انسپکٹر نے 2005 میں سید والا کے علاقہ میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے توصیف خان نے واربرٹن میں شہید کی قبر پر حاضری دی۔ ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پر سلامی دی گئی۔ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈی ایس پی نے شہید کے بھائی سے ملاقات کی اور ضلعی پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سعید شہید محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔






.jpeg)









.jpeg)