صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کادوسرا روز،لاہور پولیس ہائی الرٹ
پولیس جوانوں کا انسداد پولیو مہم کے لیے تشکیل د ئے جانے والی سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد
کاہنہ میں انسداد پولیو ٹیم پر تشدد، ایس ایس پی آپریشنزکے حکم پرملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج
انسداد پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال
لاہور، :صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔لاہور پولیس کے افسران و جوانوں نے انسداد پولیو مہم کے لیے تشکیل د ئے جانے والی سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا۔لاہورپولیس کے جوان ہیلتھ ورکرز کے شانہ بشانہ فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔کاہنہ کے علاقہ وارڈ نمبر 8 میں 03 کس ملزمان، رضوان،مون اور بلال نے پولیو ٹیم پر تشدد کیا جسے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے ناکام بنا تے ہوئے ہیلتھ ورکرز کو محفوظ رکھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کوملزمان کے خلاف فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔کاہنہ پولیس نے ملزمان کے خلاف میں 10355/24درج کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے پولیو ٹیم سے رابطہ کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والے اہلکار کو بہترین خدمات پر شاباش دی۔ تصور اقبال نے کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔انسداد پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے 1976 جوان پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فیلڈ میں تعینات ہیں جن کا مقصد ہیلتھ ورکرز کی حفاظت اور قومی فریضے کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔






.jpeg)