بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلز چوری میں ملوث کم عمرلاوارث بچے ٹریس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
کوٹ لکھپت سے گھروں میں چوریاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار، لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد
ہڈیارہ اور مغلپورہ سے 02 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد
یرا کوٹ اور باغبانپورہ کے علاقوں میں پتنگ سازی کے اڈوں پر چاپے، سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈور اور خام مال ضبط
ڈولفن سکواڈ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ون ویلنگ، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 25 افراد زیر حراست
لاہور، : لاہور میں جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہترین منصوبہ بندی کا بھی ہاتھ ہے۔ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں زیادہ رپورٹ ہونا شروع ہوئیں تو ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے موثر پٹرولنگ کا حکم دیا۔کامیاب حکمت عملی کی بدولت موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک حیران کن گینگ پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے کم عمر لاوارث بچوں کو ٹریس کیا۔ بچوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیاجنہوں نے اندرون شہر سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کیں۔ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ نے بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے اور حسن سلوک اختیار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی بجائے بچوں کو چائیلڈپروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں ویلڈنگ کا کام کرنے کے بہانے چوری کرنے والے دو ملزمان کو پکڑ لیا جن سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں۔ ہڈیارہ اور مغلپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ شیرا کوٹ اور باغبانپورہ کے علاقوں سے پتنگ سازی کے اڈوں پر چھاپے مار کر سینکڑوں پتنگیں، کیمیکل ڈور اور خام مال ضبط کر لیا۔ مزید برآں ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضہ سے پستول، گولیاں اور پتنگیں برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور جرم کی بروقت اطلاع پولیس کودیگر اپنا فرض نبھائیں۔






.jpeg)