وزیر اعلیٰ مریم نواز سے حافظ آ باد میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات، کرائم نیچے لانے کرپٹ ایس ایچ اوز کیلئے زیر و ٹالرز اپنانے کی ہدایت
ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رکھنے،سکولوں کے باہر زیبراکراسنگ یقینی بنانے کا حکم
پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بھی مین ہول کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور گڑھے پر کرنے کی ہدایت
حافظ آباد میں میں ڈرینج کی صفائی اورڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں کے مسلسل وزٹ کرنے کی ہدایت،گرین بلٹس بنانے کا حکم
بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میں کمی آنی چاہیے،سبزیوں اوردیگر ضروری اشیاء کی مصنوعی مہنگائی بالکل برداشت نہیں:مریم نوازشریف
گرلز سکول کی سکیورٹی مانیٹر نگ کا حکم،کرپٹ اورعوام سے ناروا رویہ اپنانے والے تحصیلداروں اورپٹواریوں کو ہٹانے کی ہدایت
کاشتکاروں کو ہر قیمت پر معیاری بیج،کھاد اورپیسٹی سائیڈ زکی فراہمی کا حکم،حافظ آباد کے دیہات کو ماڈل بنانے کا ٹاسک دے دیا
''کے پی آئی '' کے مطابق پہلے پانچ افسروں کو انعام اورسرٹیفکیٹس دیا جائیں گے،خوشی ہے کہ کے پی آئی مقرر کرنے سے کار کردگی میں بہتری آرہی ہے
ڈپٹی کمشنر جیلوں کے دورے کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں،ڈینگی اورپولیو کے خلاف مہم کو کسی صورت بھی کم نہیں ہونا چاہیے
حافظ آبادمیں ضروری انسانی وسائل کی کمی پوری کرنے،حافظ آباد کے زیر تکمیل فلائی اوور کی جلد تکمیل کی ہدایت،
لاہور ……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے حافظ آ باد میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم نیچے لانے اورکرپٹ ایس ایچ اوز کے لئے زیر و ٹالرز اپنانے کی ہدایت اور ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اورسڑکوں کی تعمیر و مرمت اور گڑھے پر کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بھی مین ہول کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ آباد میں گرین بلٹس بنانے اورضلع بھر میں ڈرینج کی صفائی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں کے مسلسل وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ سبزیوں اوردیگر ضروری اشیاء کی مصنوعی مہنگائی بالکل برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز سکول کی سکیورٹی مانیٹر نگ کا حکم دیااورکرپٹ اورعوام سے ناروا رویہ اپنانے والے تحصیلداروں اورپٹواریوں کو ہٹانے کی ہدایت کی۔کاشتکاروں کو ہر قیمت پر معیاری بیج،کھاد اورپیسٹی سائیڈ زکی فراہمی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ آباد کے دیہات کو ماڈل بنانے کا ٹاسک دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا۔حافظ آباد میں ضروری انسانی وسائل کی کمی پوری کرنے اورحافظ آباد میں فلائی اوور کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ''کے پی آئی '' کے مطابق پہلے پانچ افسروں کو انعام اورسرٹیفکیٹس دیا جائیں گے۔بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میں کمی آنی چاہیے۔خوشی ہے کہ کے پی آئی مقرر کرنے سے کار کردگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جیلوں کے دورے کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں۔ ڈینگی اورپولیو کے خلاف مہم کو کسی صورت بھی کم نہیں ہونا چاہیے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین ناگزیر ہے،کمی نہ آنے دی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرعبدالرزاق کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حافظ آبادمیں ضروری انسانی وسائل کی کمی پوری کرنے اورحافظ آباد کے زیر تکمیل فلائی اوور کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے ضلع کے پروفائیل اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او حافظ آباد نے لاء اینڈ آڈر کی صورحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔






.jpeg)