وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن کیلئے لاہور پولیس سر گرم 28اکتوبرسے03نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد تک سکیورٹی ہائی الرٹ گی

وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن کیلئے لاہور پولیس سر گرم

محکمہ پولیس نے انسداد ِپولیو ویکسینیشن مہم کی سکیورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ 

 28اکتوبرسے03نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد تک سکیورٹی ہائی الرٹ گی۔ 

 لاہور پولیس بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیوکے مکمل خاتمے کے مشن کی تکمیل کے لئے لاہور پولیس سرگرم عمل ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس نے انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے جامع سکیورٹی انتظامات مرتب دیئے ہیں۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور پولیس کی جانب سے پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 498 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔اس دوران381اپر سبارڈنیٹس اور01ہزار سے زائد پولیس اہلکاربھی ویکسیئن کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے محکمہ پولیس کے ڈویژنل فوکل پرسنز بھی مقررکئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہورنے کہا ہے کہ محکمہ پولیس نے انسداد ِپولیو ویکسینیشن مہم کی سکیورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28اکتوبرسے03نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد تک سکیورٹی ہائی الرٹ گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی بچوں کو ویکسیئن پلانے والی پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کو متعلقہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈاور پولیس رسپانس یونٹس پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

٭٭٭٭