پی ایچ اے نے ترکیہ کے قومی دن پر مینار پاکستان کو جھنڈے سے سجا دیا
لاہور، : پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے ترکیہ کے قومی دن کے حوالے سے مینار پاکستان کو ترکیہ کے قومی پرچم سے روشن کر دیا۔
پی ایچ اے نے مینار پاکستان کو سرخ اور سفید روشنیوں سے سجا دیا۔ اہالیان لاہور کی بڑی تعداد ترک پرچم میں لپٹے مینار پاکستان کو دیکھنے گریٹر اقبال پارک جا پہنچی۔ اس موقع پر مینار پاکستان کے اطراف موجود پاکستانیوں نے برادر ملک ترکیہ سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ترکیہ کے عوام نے کل (منگل) 101 واں ریپبلک ڈے منایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے ریپبلک ڈے پر ترکیہ کی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے مابین بے مثال تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔







.jpeg)