وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری، سموگ تدارک کریک ڈاؤن؛ رواں سال ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد جرمانے سی ٹی او لاہور کیطرف سموکی وہیکلز کی درستگی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال،

سموگ تدارک کریک ڈاؤن؛ رواں سال ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد جرمانے


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری، 


رواں سال دھواں چھوڑنے والی 26 ہزار 128 گاڑیوں کو پانچ کروڑ سے زائد جرمانہ عائد، 




بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 11 ہزار گاڑیوں کو 54 لاکھ روپے جرمانہ، 


کریک ڈاؤن کےلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل،


مشترکہ ٹیمیں ریت اور مٹی نکالنے والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گیں، 


مٹی،ریت اور دیگر مائنز سائیٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،  


بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،  




تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کریں گیں،  


سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائےگا،  


انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم، 


انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 6386 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائیں گئیں، 


 540 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے،  


سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے، 


آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز، 05 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری، 


سی ٹی او لاہور کیطرف سموکی وہیکلز کی درستگی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال، 


شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں،