صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی اپنے سٹاف کی بیٹی کی شادی میں شرکت

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی اپنے سٹاف کی بیٹی کی شادی میں شرکت


لاہور،  : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گزشتہ روز اپنے نائب قاصد غلام حیدر کی بیٹی کی شادی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر کی آمد پر غلام حیدر کے خاندان کے درمیان خوشی کا ایک خاص ماحول دیکھا گیا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے غلام حیدر کی بیٹی کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا جبکہ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اپنے سٹاف کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتا ہوں اور پھر بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور میں کام کرنے والے سبھی ملازمین ایک بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت یقینی بنا رہے ہیں اور میں سب کی خوشیوں اور غم میں شریک ہونا لازمی سمجھتا ہوں ۔

نائب قاصد غلام حیدر نے صوبائی وزیر صاحب کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی شرکت نے تقریب کو خاص بنایا اور ان کی موجودگی تمام خاندان والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی۔