لیسکو کی بصیر پور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، پاکستان کسان اتحاد کانمائندہ بجلی چوری کے جرم میں گرفتار۔ مستقبل میں شاہد حیدربھی رات کے اوقات میں علاقوں میں اچانک اور بھرپور چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے، تاکہ ایسے غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کیا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر

لیسکو کی بصیر پور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی،پاکستان کسان اتحاد کانمائندہ بجلی چوری کے جرم میں گرفتار۔ 

 ایس ڈی او بصیر پور شفیق ناہرہ نے رات کے وقت چیکنگ کے دوران ایک غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن پر بجلی چوری کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کیا۔

 صارف سجوار علی وٹو ولد محمد شریف، جو کہ پاکستان کسان اتحاد کا نمائندہ ہے، کو غیر قانونی طور پر براہ راست بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ 

 موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او بصیر پور شفیق ناہرہ نے سجوار علی وٹو کو گرفتار کر وایا اور متعلقہ تھانے میں اس پر باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

 بجلی چوری کی اس سنگین خلاف ورزی کے بعد، واقعے کی تمام تفصیلات فوری طور پر لیسکو کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ قانونی کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔

 لیسکو کی جانب سے ایسی کاروائیوں کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور عوام کو بلا تعطل اور محفوظ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 

  مستقبل میں  شاہد حیدربھی رات کے اوقات میں علاقوں میں اچانک اور بھرپور چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے، تاکہ ایسے غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کیا جا سکے 

 صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں قانون کی پابندی کریں اور بجلی چوری کی کسی بھی صورت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں، تاکہ ایک روشن اور محفوظ پاکستان کی تعمیر میں ہم سب اپنا کردار ادا کر سکیں۔