وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا میں اہم پیشرفت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا میں اہم پیشرفت


سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے




محفوظ جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب ہوں گے


سیف سٹی کو ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں کے سروے مکمل کرنے کی ہدایت


جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پینک بٹن نصب ہونگے


محفوظ جیل منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں جدید 8 میگاپکسل کیمرے نصب ہونگے


جدید کیمرے چہرے اور وہیکل کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 

تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم آپریشنل ہوگا


کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے


جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہوگا


پہلے فیز میں ہائی پروفائل اور سینٹرل جیلوں میں تنصیب مکمل کی جائیگی


کیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت کریگی


آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایس ایس پی مستنصر فیروز اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت