وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہور کو دنیا کا الودہ شہربنانے والی فیکٹریاں مسمار کرتے ہوۓ محکمہ تحفظ ماحول کے اسکوارڈز نے مزید 4 انڈسٹریل یونٹس گرادیئے سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہور کو دنیا کا الودہ شہربنانے والی فیکٹریاں مسمار کرتے ہوۓ محکمہ تحفظ ماحول کے اسکوارڈز نے مزید  4 انڈسٹریل یونٹس گرادیئے ہیں۔

 کیونکہ یہ فیکٹریاں مسلسل محکمہ تحفظ ماحول کے نوٹسز کے باوجودایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کررہی تھیں۔ اسی طرح محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے941گاڑیاں چیک کی گٸیں،جن میں سے دھواں دیتی 234 گاڑیوں کے چالان کیے گٸے،72کوبند جبکہ 503,000 روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں -لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں 1 جبکہ راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی محکمہ تحفظ ماحول کوکسی بھی دباؤ کے بغیرانسداد سموگ کے لیے مکمل کیپسٹی میں ایکشن لینے کی ہدایت ہے-مریم اورنگزیب نے کہاکہ لاہوریوں کو اب اپنے شہرکوسموگ فری بنانے کے لیے  ان ایکشن ہونا پڑے گا - انہوں نے کہاکہ لاہوری انسداد سموگ ایکشن پلان کا حصہ بنتے ہوئے نہ خود سموگ کا باعث بنیں اورنہ کسی اورکواپناشہرگنداکرنے دیں -کسی بھی سموگزدہ سرگرمی کی 1373پر فوری اطلاع دیں،کسی کو بھی اپنی اوراپنے معصوم بچوں کی زندگیوں مت کھیلنے دیں - سموگ موت ہے اور اس سے بچنا ہرشہری کاحق ہے اپنے اس حق کواستعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔آج شروع کریں گے تو اٹھ سے دس سال تک فرق نمایاں ہوگا۔