خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز، ڈی سی لاہور فیلڈ میں.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے .
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ای بلاک کوارٹر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور پولیو مہم کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ کا جائزہ لیا اور پولیو ورکرز سے ایپ کے استعمال سے متعلق سوالات پوچھے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور لاہور کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی. انہوں نے کہا کہ 7 روزہ پولیو مہم میں تقریباً 22 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کرنا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں. انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے نیازی چوک شامی پارک میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور ایک پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پی ایچ اے کو پارک میں صفائی کے بہترین اقدامات کی ہدایت کی؛ اور کہا کہ پارکس میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو علاقے میں گندگی کے ڈھیر نظر آنے پر فی الفور اٹھوانے کا حکم دیا اور سی او ایل ڈبلیو ایم سی کو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ صفائی نظام کو برقرار رکھا جائے اور صفائی کے معاملے میں کوتاہی نہ برتی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کو گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.
**********






.jpeg)