وزیر اعلیٰ پنجاب کے "پنجاب کلین مشن" کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ لاہور کی کاروائیاں تیز.
ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر بینرز اور سٹیمرز ہٹانے کی مہم جاری.
گزشتہ 10 دنوں میں بینرز اور سٹیمرز ہٹانے کےاعدادوشمار جاری.
چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی گزشتہ 10 روز 95 ہزار سے زائد بینرز سٹیمرز ہٹائے گئے ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے بینرز سٹیمرز ہٹائے جارہے ہیں. ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل سٹریمرز اور سکرینز کے استعمال کو فروغ دیں. انہوں نے کہا کہ کپڑے اور پلاسٹک بینرز اور سٹیمرز کی جگہ ڈیجیٹل سٹریمرز اور سکرینز کو ترجیح دی جائی گی. انہوں نے کہا کہ بینرز اور سٹیمرز بصری آلودگی (وژیول پولوشن) کا باعث بنتے ہیں اور شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ریگولیشن ونگ مین شاہراہوں اور گلیوں سے کپڑے کے بینرز، سٹریمرز اور پینافلیکسز کے خاتمے کو یقینی بنائے. ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور نے کہا کہ زونل افسران اپنے سٹاف سمیت فیلڈ میں متحرک رہیں اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے.
**********






.jpeg)