لاہور پولیس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ مذہب و مسلک سے بڑا رشتہ انسانیت کا رشتہ ہے۔

لاہور پولیس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

مذہب و مسلک سے بڑا رشتہ انسانیت کا رشتہ ہے۔

پولیس سب کی، کسی تفریق کے بغیر شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران

لاہور،  لاہور پولیس صوبائی دارلحکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پولیس سب کی، کسی تفریق کے بغیر شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ان خیالات کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس گرجا گھروں کی سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے۔ گرجا گھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔سکیورٹی پلان کے تحت 1643 جوان چرچ سیکورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ اہم گرجا گھروں کی سکیورٹی پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال سے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ یقینی بنائی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سپر وائزری افسران چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا گیا۔ گرجا گھروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنک کویقینی بنایا گیااور اطراف میں اضافی پٹرولنگ روٹس بھی تشکیل دیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مزید کہا کہ مذہب و مسلک سے بڑا رشتہ انسانیت کا رشتہ ہے۔لاہور پولیس مذہب و مسلک سے بالاترہوکر اپنے ہم وطنوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے