لاہور :- سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بھارت سے لاہورکی حدود میں انے والی سموگزدہ ہوا کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پربھی لاہور کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو اگ لگانے والوں کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کئے جارہے ہیں - گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فصلوں کو نذراتش کرنے والوں کو 20لاکھ کے جرمانے اور21 افراد کونوٹسز جاری کیے گئے ہیں -20افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج جبکہ 17گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں - اسی طرح35جگہوں سے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلتی آگ کو بجھایا گیا اورفصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا- دوپہر00. 12 کی موسمیاتی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے -
سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول نے لاہور کے گردونواح کے کسانوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ فصلوں کی باقیات کوآگ مت لگائیں،بصورت دیگر کارروائی کے ذمہ دارآپ خود ہونگے اورفصلوں کو نذراتش کرنے والے گرفتار بھی ہونگے اورانہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔کسی بھی قسم کے دھوئیں کی فوری اطلاع 1373پر دیں -






.jpeg)