بلدیہ عظمیٰ لاہور تجاوزات مافیا کے خلاف ان ایکشن. ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں ریگولیشن ونگ کا اسکواڈز متحرک.

بلدیہ عظمیٰ لاہور تجاوزات مافیا کے خلاف ان ایکشن. 


ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن. 


چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں ریگولیشن ونگ کا اسکواڈز متحرک. 



چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ تمام زونز میں بینز سٹریمر ہٹانے، ریڑھی بازاروں اور مارکنگ کی نگرانی جاری ہے اورگزشتہ روز انسدادِ تجاوزات آپریشن 7 ٹرک عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیے گئے ہیں. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ عارضی تجاوزات کا ضبط شدہ سامان بلدیہ عظمیٰ کےریگولیشن سٹور میں جمع کروا دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر 195سے زائد بینر اور سٹیمر بھی ہٹائے گئے ہیں اور خلاف ورزیوں پر 18 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے. ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تاجر برادری ازخود اپنی دکانوں کے باہر سے عارضی تجاوزات ہٹالیں. انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ تجاوزات ٹریفک روانی متاثر ہونے کی بڑی وجہ ہے اور عارضی تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک روانی میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ زونل افسران مخصوص حدود میں کاروبار کے لئے ریڑھی بازاروں اور لائن مارکنگ کی نگرانی جاری رکھیں۔ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے تاجر برادری اور عوام کا تعاون درکار ہے.

*****"*****