ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن. تجاوزات مافیا کیخلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور کا گھیرا تنگ.

تجاوزات مافیا کیخلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور کا گھیرا تنگ. 


 ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن. 



چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں ریگولیشن ونگ کا اسکواڈز متحرک ہے ایم او آر کاشف جلیل کی زیر قیادت ٹورسٹ سٹریٹ پرانی انارکلی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا. شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ 

انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کے دوران 30 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا ہے اور ضبط شدہ سامان ایم سی ایل کے ریگولیشن سٹور میں جمع کروا گیا ہے ۔ شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ وارننگ کے بعد دکانوں کے باہر لگی تجاوزات اور  دیگر سامان  قبضے میں لیا جارہا ہے۔چیف آفیسر شاہد کاٹھیا نے کہا کہ  ٹورسٹ سٹریٹ پرانی انارکلی میں تجاوزات آپریشن کے بعد ٹریفک روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی.

*********