شاباش…… بوائز…… ٹیم گرین ویلڈن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

شاباش…… بوائز…… ٹیم گرین ویلڈن

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا،پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے: 


لاہور -شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیااورکہاکہ ساجد خان، نعمان علی سمیت دیگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی-پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا -پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے-

٭٭٭٭٭